وزیر خارجہ 3 روزہ دورے پر بغداد پہنچ گئے
وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری تین روزہ دورے پر عراق پہنچ گئے، بغداد ایئرپورٹ پرعراقی ڈپٹی وزیرخارجہ نے ان کا استقبال کیا۔
وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری کے دورہ میں پاکستان اورعراق کے درمیان مختلف معاہدوں پر دستخط ہوں گے۔ سیاحت، سفار تکاروں کے ویزے اور تجارت سے متعلق معاہدے ہوں گے جبکہ تجارت اور زائرین کیلئے مزید سہولیات کی فراہمی پر بھی بات چیت ہوگی۔
بلاول بھٹو اپنے دورے میں عراقی صدر، وزیراعظم ، وزیر خارجہ اور وزیر داخلہ سمیت کاروباری شخصیات سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔ دونوں ممالک کے درمیان وفود کی سطح پرمذاکرات ہوں گے۔ دونوں وزرائے خارجہ مشترکہ پریس کانفرنس کریں گے۔
وزیر خارجہ بغداد میں حضرت عبد القادر جیلانی کے مزار پر حاضری بھی دیں گے۔ بغداد میں پاکستانی سفارت خانے کی عمارت کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔بلاول بھٹو منگل کو کربلا کیلئے روانہ ہوں گے جبکہ 7 جون کو نجف اشرف جائیں گ