LOADING

Type to search

قومی قومی خبریں

میئر کراچی کیلئے مرتضی وہاب پیپلز پارٹی کے امیدوار ہوں گے،بلاول نے منظوری دیدی

کراچی پاکستان پیپلز پارٹی نے میئر کراچی کے لیے مرتضی وہاب کو اپنا امیدوار نامزد کر دیا۔پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو نے پارٹی رہنماں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے سندھ کے مختلف شہروں میں اپنے نامزد میئر کا اعلان کیا۔ نثار کھوڑو کی جانب سے پریس کانفرنس جاری تھی کہ اسی دوران چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے سوشل میڈیا پر میئر کراچی کے لیے مرتضی وہاب کے نام کا اعلان کر دیا۔

بلاول بھٹو زرداری نے پیپلز پارٹی کے تمام نامزد چیئرمین، ڈپٹی چیئرمین کو مبارکباد دیتے ہوئے لکھا کہ عوام نے پیپلز پارٹی پر بھرپور اعتماد کیا، اب جائیں اور اگلا مرحلہ بھی جیتیں اور عوام کی فلاح کے لیے کام کریں جو ہم کرتے ہیںمیئر کراچی کے لیے 15 جون کو کے ایم سی بلڈنگ میں انتخابات ہوں گے۔ جماعت اسلامی کی جانب سے میئر کراچی کے لیے حافظ نعیم الرحمان میئر کراچی کے امیدوار ہیں اور پاکستان تحریک انصاف نے بھی میئر کراچی کے لیے جماعت اسلامی کے امیدوار کی حمایت کا اعلان کر رکھا ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com