LOADING

Type to search

قومی قومی خبریں

اسسٹنٹ کمشنر اِنکم ٹیکس ان ایکشن ،ٹیکس میں گڑ بڑ، اورینٹ ریسٹورنٹ ایف 10 سیل کردیا گیا

چیف کمشنر ریجنل ٹیکس آفس اسلام آباد کی ہدایات پر ضلعی انتظامیہ نے ٹیکس رسید نہ دینے والوں کیخلاف کارروائیوں کا آغاز کردیا ۔ اس سلسلے میں ایف 10سیکٹر میں اورینٹ ریسٹورنٹ کو سیل کردیا۔

تفصیلات کے مطابق چیف کمشنر ریجنل ٹیکس آفس کی منظوری اسسٹنٹ کمشنر شہیر عثمان کی سربراہی میں ایف ٹین سیکٹر میں واقعہ اورینٹ ریسٹورنٹس سیل کردیا ہے ۔ذرائع نے بتایا کہ اورینٹ ریسٹورنٹ کو ٹیکس کی رسیدیں نہ دینے پر سیل کیا گیا ہے ۔

اورئینٹ ہوٹل کے سیل کے موقع پر اسسٹنٹ کمشنر شہیر عثمان کے ہمراہ میاں محمد شہزاد ، ملک مرتضے ، ماجد کمال ، ملک ناصر ، عدیل خان تھے۔

اس سے قبل بھی گزشتہ دنوں میں 15ریسٹورنٹس ٹیکس کی رسید نہ دیئے جانے پر سیل کیے جاچکے ہیں ۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com