LOADING

Type to search

قومی قومی خبریں

ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی ریجن سید خرم علی کی صدر مرکزی انجمن تاجران راولپنڈی و پنجاب شرجیل میرکی قیادت میں انجمن تاجران وفد کے ساتھ ملاقات

ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی ریجن سید خرم علی کی صدر مرکزی انجمن تاجران راولپنڈی و پنجاب شرجیل میرکی قیادت میں انجمن تاجران وفد کے ساتھ ملاقات، ملاقات میں د و طرفہ امور کو زیر بحث لایا گیا، ملکی معاشی استحکام میں تاجر برادری کا کردار نہایت اہمیت کا حامل ہے،تاجر برادری معاشرے میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے ان سے جڑے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی ریجن سید خرم علی کے ساتھ مرکزی انجمن تاجران راولپنڈی کے وفد نے صدر انجمن تاجران شرجیل میر کی قیادت میں ملاقات کی، تاجران کے وفد میں محمد رضی بھٹی جنرل سیکرٹری،شیخ شبیر احمد،طاہر تاج بھٹی، شیخ اورنگزیب،محمد رفیق شاہ،محمد رضوان عباسی،کمال پاشا،شیخ محمد اور یاسر مغل شامل تھے، ملاقات کے دوران راولپنڈی شہر میں جرائم کی مجموعی صورتحال،ٹریفک کے مسائل اور دیگر امور کو زیر بحث لایا گیا، صدر انجمن تاجران شرجیل میر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تاجربرادری کی پولیس و ضلعی انتظامیہ سے ہر ممکن معاونت ہمیشہ کی طرح جاری رہے گی،ملاقات میں شامل وفد نے باری باری اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے مختلف مسائل اور ان کے حل کے لیے تجاویز پیش کیں،ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی ریجن سید خرم علی نے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملکی معاشی استحکام میں تاجر برادری کا کردار نہایت اہمیت کا حامل ہے، تاجر برادری معاشرے میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے،تاجر برادری سے جڑے مسائل کے ترجیحی بنیادوں پر حل کے لیے ریجنل دفتر میں انچارج شکایات سیل کو فوکل پرسن مقر ر کر دیا گیا ہے،کرائم کنٹرول کرنے کے لیے گشت کے نظام کو مزید بہتر بنایا جارہا ہے، آر پی او نے مزید کہا کہ ایس ایچ او ز تاجر برادری کے ساتھ باقاعدہ میٹنگ کر یں گے اور ان کے مسائل کے حل کے لیے فوری اقدامات کریں گے،ٹریفک کے مسائل کے حل کے لیے آر پی او نے چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ بازاروں میں ٹریفک کے رش کی صورت میں اضافی نفری کو تعینات کیا جائے اور ٹریفک کے بہاؤکو برقرار رکھا جائے مزید بازاروں ناجائز تجاوزا ت کے خاتمے کے لیے متعلقہ حکام کو تحریری طور پر آگاہ کیا جائے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com