گوجرخان پولیس کی ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف موثر کاروائیاں
گوجرخان پولیس کی ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف موثر کاروائیاں، تین ملزمان گرفتار، اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد، تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او گوجرخان ملک محمد نواز نے ہمراہ ٹیم ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ملزم عبدالستار سے ایک پستول تیس بور، ملزم عباس سے ایک پستول تیس بور معہ ایمونیشن، ملزم نعیم جاوید سے ایک پستول تیس بور معہ ایمونیشن برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے، ایس ایس پی آپریشنز کیپٹن(ر) محمد عامر خان نیازی کا کہنا تھا کہ ہوائی فائرنگ کرنے والوں اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائیاں میں تیزی لائی جائے گی۔