LOADING

Type to search

قومی قومی خبریں

چیف کمشنر اسلام آباد نور الامین مینگل کے احکامات پر شاہ اللہ دتہ میں علی الصبح انسداد تجاوزات مہم کے تحت آپریشن ساڑھے سات ارب روپے مالیتی سرکاری زمین واہ گزار کروا کی گئی

امن و امان برقرار رکھنے کیلئے اسلام آباد پولیس کی ٹیمیں بھی موقع پر موجود رہیں

شاہ اللہ دتہ میں صبح 8 بجے شروع ہونے والے آپریشن کے دوران ابھی تک 377 کنال اراضی واہ گزار کروائی جا چُکی ہے

آپریشن کی براہ راست نگرانی کیلئے ڈپٹی کمشنر سی ڈی اے سردار آصف،ڈی جی انفورسمنٹ شہاجہان،اسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر ثانیہ پاشا اور تحصیلدار مرزا سعید موقع پر موجود رہے

آپریشن کے دوران 20 کڑوڑ روپے مالیت کے 5 فارم ہاؤسز بھی مسمار کر دیئے گئے

سی ڈی اے انفورسمنٹ،ریونیو اور ایم پی او ڈائرکٹوریٹس کی ٹیمیں انسداد تجاوزات مہم کے تحت مختلف سیکٹرز میں سرکاری زمینیں واہ گزار کروانے کیلئے آپریشن کر رہی ہیں

چیئرمین سی ڈی اے نور الامین مینگل کے احکامات پر متاثرین اسلام آباد کو ایکوائر زمینوں کا معاوضہ ادا کرنے اور ناجائز قابضین سے سرکاری اراضی واہ گزار کروا کر طویل عرصے سے زیر التواء سیکٹرز پر ترقیاتی کام مکمل کرنے کے احکامات جاری کر چکے ہیں

انسداد تجاوزات مہم کے تحت سی ڈی اے ٹیمیں سیکٹر سی 13,سی14 سی 15 سی 16 سی 17 اور آئی 14 میں 30 ارب روپے مالیت سے زائد سرکاری زمینیں واہ گزار کروا چکے ہیں

غیر قانونی تجاوزات کی نشاہدہی کیلئے سی ڈی اے ٹیمیں سیٹلائٹ امیجز اور دیگر جدید طریقہ کار استعمال کر رہی ہیں

چیئرمین سی ڈی اے نور الامین مینگل حقیقی متاثرین کو ایکوائر زمینوں کا معاوضہ اور پلاٹس کی بروقت فراہمی یقینی بنانے کیلئے سی ڈی اے لینڈ،اسٹیٹ اور ریونیو ڈیپارٹمنٹ کو احکامات جاری کر چکے ہیں

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com