LOADING

Type to search

قومی قومی خبریں

پھالیہ کے قریب ٹریفک حادثہ، وزیراعلیٰ محسن نقوی کا انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس

پھالیہ کے قریب ٹریفک حادثہ، وزیراعلیٰ محسن نقوی کا انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس،غفلت کے ذمہ دار ڈرائیور کیخلاف کارروائی کا حکم
لاہور5جون: نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے پھالیہ کے قریب ٹریفک حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ محسن نقوی نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے انتظامیہ کو ہدایت کی کہ حادثے میں زخمی افراد کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں۔ غفلت کے ذمہ دار ڈرائیور کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے اور غفلت برتنے والے ڈرائیور کو قانون کی گرفت میں لا کر مزید کارروائی کی جائے۔نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے حادثے کے بارے میں رپورٹ طلب کر لی ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com