آلودگی کو شکست دینے کا عہد، نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کی عوام سے پلاسٹک سے بنی اشیاء کا استعمال ترک کرنے کی اپیل
وزیراعلیٰ آفس میں پلاسٹک سے بنی اشیاء کے استعمال پر پابندی، پلاسٹک بیگ نہ صرف انسان بلکہ جنگلی حیات ا ور جنگلات کیلئے بھی خطرہ بن چکے ہیں
انسانی بقا ساز گار ماحولیات کی مرہون منت ہے،ماحولیاتی آلودگی میں مسلسل اضافہ تشویشناک ہے:محسن نقوی
لاہور5جون: وزیراعلیٰ آفس میں پلاسٹک کی اشیاء کے استعمال پر پابندی عائد کر دی گئی ہے – نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے ماحولیات کے عالمی دن کے حوالے سے عوام سے پلاسٹک سے بنی اشیاء کا استعمال ترک کرنے کی اپیل کی ہے – محسن نقوی نے کہا کہ ماحولیات کے عالمی دن پر پلاسٹک کی آلودگی کو شکست دینے کا عہد کرتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ماحولیاتی آلودگی میں مسلسل اضافہ تشویش ناک ہے۔وزیراعلیٰ نے کہاکہ پلاسٹک بیگ نہ صرف انسان بلکہ جنگلی حیات اور جنگلات کیلئے بھی خطرہ بن چکے ہیں۔محسن نقوی نے کہا کہ انسانی زندگی کا دار و مدار اور بقاء سازگار ماحولیات کی مرہون منت ہے۔