مختلف نیوز چینلز سے وابستہ نوجوان صحافیوں کے وفد نے اسلام آباد کرائم اینڈ کورٹ رپورٹرز ایسوسی ایشن اکرا کے صدر صغیر چوہدری کی زیر قیادت پولیس،لائن ہیڈ،کوارٹر کا،دورہ کیا
مختلف نیوز چینلز سے وابستہ نوجوان صحافیوں کے وفد نے اسلام آباد کرائم اینڈ کورٹ رپورٹرز ایسوسی ایشن اکرا کے صدر صغیر چوہدری کی زیر قیادت پولیس،لائن ہیڈ،کوارٹر کا،دورہ کیا
ایس ایس پی لاجسٹکس و اسسٹنٹ انسپکٹر جنرل آپریشنز محمد سرفراز ورک نے صحافیوں کے نمائندہ وفد سے ملاقات کی اور تفصیلی بریفنگ بھی دی۔چئیرمین اکرا رانا کوثر علی نے بھی خصوصی شرکت کی ۔ اس موقع پر ایس ایس پی لاجسٹک و اسسٹنٹ انسپکٹر خنرل آپریشنز سرفراز ورک نے نوجوان صحافیوں کو تربیتی کیمپ میں شرکت کی دعوت دی اور کہا کہ آج کا دور ڈیجیٹل میڈیا کا دور ہے ایسے میں نوجوانوں کا اس فیلڈ کا انتخاب بہت خوش آئیند ہے اور ضرورت اس امر کی ہے کہ میڈیا سے وابستہ نوجوانوں کو سوشل میڈیا کی اہمیت۔اسکے منفی اور مثبت پہلووں کے بارے میں آگاہی فراہم کی جائے انہوں نے کہا کہ جلد ہی نوجوان صحافیوں اور بیٹ کور کرنے والے رپورٹرز کے ساتھ ایک تربیتی سیشن کا انعقاد کیا جائے گا جس سے ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ حاصل کرنے میں مدد ملے گی ، صغیر چوہدری نے ایس ایس پی کی دعوت کا خیر مقدم کیا۔ایس ایس پی لاجسٹک و اے آئی جی آپریشنز سرفراز ورک نے مزید کہا کہ میڈیا اور پولیس کے مابین خوشگوار اور پیشہ وارانہ تعلقات اور رابطہ کار کو مزید فروغ دینے کی اشد ضرورت ہے،اس حوالے سے انسپکٹر جنرل ڈاکٹر اکبر ناصر نے شعبہ تعلقات عامہ کو سنٹرلائز کردیا، جو بڑی پیشہ وارانہ انداز میں اپنی ذمہ داریاں نبھا رہا ہے ۔
اس کا مقصد پولیس۔ میڈیا اور شہریوں کے درمیان بہتر تعلقات کو استوار کرنا اور بروقت معلومات کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے انہوں نے کہا کہ پولیس اور میڈیا کے باہمی تعلقات سے فرینڈلی پولیس کا تاثر مزید مضبوط ہوا ہے ۔ سرفراز ورک کا کہنا تھا کہ اگر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویئٹر پر پولیس کی جانب سے کوئی بھی بیان یا شکایت سامنے آتی ہے تو فوری پر اس سے متعلق سٹینڈ لیا جاتا ہے، اور اس بیان کو ہم اپنا بیان سمجھتے ہیں،میڈیا سے متعلق ایک سوال پرسرفراز ورک نے کہا کہ پولیس کا کام انکوائری کرنا اور شواہد کی بنیاد پر کیس تیار کرنا اور اسے ٹرائل کے لئے کورٹ میں پیش کرنا،ہوتا ہے سزا یا جزا عدالت کا کام ہے سرفراز ورک نے بتایا کہ گرمیوں کی تعطیلات میں سمر کیمپ کا انعقاد کیا جارہا ہے ۔جو ایک ماہ تک جاری رہے گا جس میں پولیس کے علاوہ عام شہریوں کے 5 سے 14 سال تک کی عمر کے بچے بھی حصہ لے سکتے ہیں ۔سمر کیمپ میں بچوں کے لئے ہارس رائیڈنگ۔جوڈو کراٹے ۔سیلف ڈیفنس ۔ سوئمنگ اور بہت سی مثت سرگرمیاں شامل ہیں ۔