چیئرمین کپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی نور الامین مینگل کی ہدایت پر انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں منگل کے روز متعدد انسدادِ تجاوزات آپریشن
اسلام آباد: ( مورخہ 6 جون، 2023): چیئرمین کپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی نور الامین مینگل کی ہدایت پر انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں منگل کے روز متعدد انسدادِ تجاوزات آپریشن کئے۔ان کارروائیوں میں اسلام آباد انتظامیہ ، پولیس اور دیگر متعلقہ شعبوں نے حصہ لیا۔
منگل کے روز انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے شاہ اللہ دتہ،میلوڈی،بری امام،_I-8 فیض آباد G-7 ,G-9 اوربہارہ کہو کے علا قوں میں انسداد تجاوزات کاروائیاں عمل میں لائی گئ۔ جن میں متعددتعمیرات گرا کر 13 ٹرک سامان ضبط کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق آپریشن کا آغاز شاہ اللہ دتہ گاوں کے پاس درہ سے کیا گیا۔ اس اپریشن میں بھاری مشینری کا استعمال کرتے ہوئے 24 کمرے 6 واش روم 5 کچن اور1 گیٹ گرا کر تقریباً 10 کنال سرکاری زمین واگزار کر لی گئ۔
بہارہ کہو میں بھی ضلعی انتظامیہ کی معاونت سے ایک بڑی انسداد تجاوزات کاروائی عمل میں لائی گئ۔جس کے دوران مری روڈ اور سملی ڈیم روڈ کے رائٹ آف وے سے متعدد تجاوزات گرا کر 2 ٹرک سامان ضبط کر لیا۔
اسی طرح سیکٹر G-7 میں بھی پارکنگ ایریا اور روڈ سائڈ تجاوزات کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے متعدد تجاوزات ہٹا کر 1 ٹرک سامان ضبط کر لیا۔
سیکٹر I-8 فیض آباد کے مقام پر تجاوزات کے خلاف بھر پورکاروائی کرتے ہوئے متعددتجاوزات مسمار کرتے ہوئے 1 ٹرک سامان ضبط کر لیا۔
بری امام میں قبضہ مافیا کے خلاف انسدادِ تجاوزات کاروائی میں ایک کمرہ اور ایک چاردیواری گرا کر سرکاری زمین پر قبضہ کی کوشش کو ناکام بنا دیا۔
اسلام آباد کے سیکٹر G-9/1 آئی اینڈ ٹی سنٹر جو کہ رہائشی گھروں کے سامنے ہے جہاں تجاوز کنندگان کی طرف سے قائم تجاوزات کے خلاف آپریشن میں دکانات کے سے باہر تجاوزات ہٹا کر 9 ٹرک سامان ضبط کر لیا گیا۔