LOADING

Type to search

بین الاقوامی

اسرائیل کی جانب سے یہودی بستیوں کی توسیع سےقیام امن میں رکاوٹ پیدا ہو گی،امریکا

امریکا نے خبردار کیا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے یہودی بستیوں کی توسیع سے قیام امن کے راستے میں رکاوٹ پیدا ہو گی۔ برطانوی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے واشنگٹن میں اسرائیل کے حامی لابی گروپ امریکن اسرائیل پبلک افیئرز کمیٹی (اے آئی پی اے سی) سے خطاب کے دوران اسرائیل فلسطین تنازعہ کے دو ریاستی حل کے لیے امریکی عزم کو جاری رکھنے کا وعدہ کیا۔

انہوں نے اس حوالے سے متنبہ کیا کہ مقبوضہ مغربی کنارے کے اسرائیل کے ساتھ الحاق کے لیے اقدامات یا مقدس مقامات کے حوالے سے صورت حال خراب کرنے سے دو ریاستی حل کے امکانات کو نقصان پہنچے گا،تاہم امریکی وزیر خارجہ نے ان مخصوص مقدس مقامات کا نام نہیں لیا، جن کا انہوں نے حوالہ دیا۔

انہوں نے کہا کہ یہودی بستیوں کی توسیع امید کے اس افق کے لیے واضح طور پر ایک رکاوٹ ہے جسے ہم تلاش کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسی طرح مغربی کنارے کے الحاق کی جانب کوئی بھی قدم چاہے وہ ریاستی ہو یا غیر ریاستی، مقدس مقامات کی تاریخی حیثیت میں تبدیلی، مکانات کی مسلسل مسماری اور ان گھروں میں نسلوں سے آباد خاندانوں کی بے دخلی سے دو ریاستی حل کے امکانات کو نقصان پہنچے گا

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com