اداکار شمعون عباسی نے مزید پاکستان مخالف کردار لینے سے انکار کر دیا
ایک انٹرویو کے دوران گفتگو کرتے ہوئے اداکار شمعون عباسی نے کہا کہ اتنے منفی کردار کیے ہیں کہ اب بعض اداروں سے بھی فون آنے لگے ہیں، بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو پر بنائی گئی میری فلم “ڈھائی چال” کی شوٹنگ مکمل ہوچکی ہے، اب ریلیز کا انتظار ہے، فلم کچھ اداروں کی اجازت کے بعد ریلیز کی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ معروف گلوکار عاطف اسلم اور اداکارہ نیلم منیر کو میں نے متعارف کروایا تھا جبکہ ہمایوں سعید کی کامیابی میں بھی میرا کردار رہا ہے، اداکارہ میرا کوئی ڈرامے بازی نہیں کرتیں، وہ جیسی ہیں ویسی ہی باتیں کرتی ہیں، ان سے متعلق بعض لوگ غلط باتیں پھیلاتے ہیں۔