نئی بالی ووڈ فلم ‘ستیہ پریم کی کتھا’ کا ٹریلر کل ریلیز ہوگا
الی ووڈ سٹار کارتک آریان اور اداکارہ کیارا ایڈوانی کی نئی فلم ’ستیہ پریم کی کتھا‘ کا ٹریلر کل ریلیز کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق اداکار کارتک آریان کی جانب سے ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شیئر کیے گئے فلم کے پوسٹرمیں دونوں فنکار محبت بھرے انداز میں ایک دوسرے کی آنکھوں میں دیکھ رہے ہیں۔
اداکار کارتک آریان نے پوسٹ میں رومینٹک کیپشن لکھا کہ آج کے بعد تو میری رہنا اور بتایا کہ فلم ’ستیہ پریم کی کتھا‘ کا ٹریلر کل ریلیز ہوگا۔
بالی ووڈ کی خوبرو جوڑی کےمداحوں کی جانب سے فلم کی ریلیز کا شدت سے انتظار کیا جارہا ہے اور وہ دونوں فنکاروں کی کیمسٹری کو بہت پسند کررہے ہیں۔
یاد رہے کہ فلم ’ستیہ پریم کی کتھا‘ کو سمیر ودھوانس نے ڈائریکٹ کیا ہے اور اس میں گجراج راؤ، راج پال یادو اور دیگر فنکار بھی شامل ہیں۔