فلم سکائی فورس میں سارہ علی خان سابق بوائے فرینڈ کے ساتھ نظر آئیں گی
بالی وڈ سٹار اکشے کمار کی فلم سکائی فورس میں بھارتی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ سارہ علی خان اپنے سابق بوائے فرینڈ ویر پہاڑیہ کے ساتھ نظر آئیں گی۔
بالی وڈ کی معروف اداکار اکشے کمار ان دنوں ڈائریکٹر سندیپ کیولانی اور ابھیشیک کپور کے ساتھ فلم سکائی فورس پر کام کر رہے ہیں جس کی شوٹنگ اس وقت لندن میں جاری ہے، فلم کے کچھ حصوں کو ہندوستان میں مکمل کیا جائے گا۔
بالی وڈ اداکارہ سارہ علی خان فلم کے لندن شیڈول میں اکشے کمار اور ویر پہاڑیہ کے ساتھ شامل ہوں گی، فلم میں ان کے کردار سے متعلق ابھی تک کوئی مستند خبر سامنے نہیں آئی تاہم سکرین پلے کیلئے ان کا کردار لازم و ملزوم ہے۔
یاد رہے کہ ویر پہاڑیہ معروف بزنس مین سنجے پہاڑیا کے بیٹے ہیں، کافی ود کرن پروگرام میں سارہ علی خان اور جھانوی نے ویر پہاڑیا اور ان کے بھائی کو ڈیٹ کرنے کا اعتراف کیا تھا۔