حکومت پنجاب کا دیہات میں عوام کوشہرکی طرز پر سہولتیں فراہم کرنے کا پروگرام
پنجاب کے دیہات میں ”اب گاؤں چمکیں گے“پروگرام شروع کرنے کا اصولی فیصلہ
دیہات میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی اورصفائی کا مربوط نظام تشکیل دیا جائے گا
دیہات میں لوگوں کو بنیادی سہولتیں ان کی دہلیز پر فراہم کی جائیں گی
گاؤں میں رہنے والوں کو برتھ،ڈیتھ سر ٹیفکیٹ،شادی اورطلاق رجسٹریشن کیلئے دور دراز نہیں جانا پڑے گا
ہر گاؤں میں چوکیداری کابہترین نظام رائج کیا جائے گا
گاؤں کی حالت سدھار نے کیلئے مقامی معززین پرمشتمل کمیٹی تشکیل دی جائے گی
گاؤں میں کمیٹی تشکیل دینے کا اختیار متعلقہ اسسٹنٹ کمشنر کو حاصل ہوگا
ہر گاؤں سے وصول ہونے والا ریونیو گاؤں کی ہی بہتری پر خرچ ہوگا
نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے ”اب گاؤں چمکیں گے“پروگرام پر عملدرآمد یقینی بنانے کا ٹاسک دے دیا