ایس ایچ او نیوٹاؤن اعزاز عظیم کا منشیات فروشوں کیخلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری
ایس ایچ او نیوٹاؤن اعزاز عظیم کا منشیات فروشوں کیخلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ۔ 03 منشیات فروش گرفتار ۔ ( جرائم پیشہ عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں کاروائیوں کا سلسلہ جاری رھے گا ۔ ایس ایچ او راجہ اعزاز عظیم ) تفصیلات کے مطابق ایس پی راول فیصل سلیم کی زیرنگرانی ایس ایچ او تھانہ نیو ٹاؤن نے ہمراہ پولیس ٹیم منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری رکھتے ہوئے منشیات فروش ملزم سمیر ناصر کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے ملزم کے قبضے سے 01 کلو 350گرام چرس برآمد کر لی جبکہ پولیس ٹیم نے مزید کاروائی میں ملزم نوید سے230گرام ہیروئن، ملزم عاشق سے275گرام ہیروئن برآمد کر کے ملزمان کیخلاف الگ الگ مقدمات درج کر لئے ۔
ایس ایس پی آپریشنز کیپٹن (ر ) محمد عامر خان نیازی نے پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری رھے گا