LOADING

Type to search

قومی قومی خبریں

ایس،ایس،پی آپریشنز جمیل ملک کا کہنا ہے کہ عمران خان اور فرح گوگی کو توشہ خانہ تحائف کی جعلی رسیدیں بنانے کے مقدمے میں جلد شامل تفتیش کیا جائے گ

ایس،ایس،پی آپریشنز جمیل ملک کا کہنا ہے کہ عمران خان اور فرح گوگی کو توشہ خانہ تحائف کی جعلی رسیدیں بنانے کے مقدمے میں جلد شامل تفتیش کیا جائے گا روزانہ 300 سے زائد افغانی پکڑے جاتے ہیں ان خیالات کا اظہار ایس،ایس،پی آپریشنز جمیل ملک نے اسلام آباد کرائم اینڈ کورٹ رپورٹرز ایسوسی ایشن کے صدر صغیر چوہدری کی قیادت میں نمائندہ وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ جمیل ملک کا کہنا تھا کہ عمران خان کے خلاف 29 مقدمات درج ہیں لیکن وہ ابھی تک کسی مقدمے میں بھی پیش نہیں ہوئے ہر مرتبہ وہ خود شامل تفتیش ہونے کی بجائے اپنے وکیل کو بھجوا دیتے ہیں یا پھر سیکورٹی کو جواز بنا کر کوئی تحریر لکھ کر بھیج دیتے ہیں۔۔ اور خود پیش ہونے سے کتراتے ہیں ۔ اس لئے اب انہیں گرفتار کرنے کے علاوہ کوئی اور چارہ نہیں ۔ ایس ایس پی جمیل ملک نے 9 مئی واقعات میں گرفتاریوں کے بارے میں بتایا کہ اسلام آباد پولیس نے مل کر ایک ایک ایس،او پی بنائی ہے

جس میں صرف ایسے افراد کو ہی گرفتار کیا جارہا ہے جو براہ راست موقع پر موجود پایے گئے یا جو جیو فینسنگ میں سامنے آئے۔ یا وڈیو میں انکی وہاں موجودگی پائی گئی ہو ۔ کوشش ہے کہ کسی بھی بے قصور کو گرفتار نا کیا جائے ۔ ایک سوال پر ایس ایس پی کا کہنا تھا کہ اب تک 29 ہزار افغان باشندوں کو رجسٹرڈ کرچکے ہیں ہر روز 300 سے زائد غیر قانونی مقیم افغانیوں کے خلاف مقدمات درج کئے جارہے ہیں ۔

ایس ایس پی ملک جمیل انکشاف کیا،کہ شہر میں موٹر بائک چوری کرنے والوں کی عمریں 10 سے 12 سال کے درمیان ہیں جنہیں عدالت سے فوری ریلیف مل جاتا ہے ۔ ایک سوال پر انہوں نے بتایا کہ چوری شدہ یا چھینے جانے والے موبائل فون افغانستان میں پہنچ کر فروخت ہوتے ہیں ۔ ایس ایس پی آپریشنز نے اکرا کے نمائندہ وفد کو بتایا کہ اس،وقت اسلام آباد میں 65 فیصد سے زائد کچی ابادیاں ہیں جہاں جرائم پیشہ افراد پناہ لیتے ہیں ۔

 انہوں نے بتایا کہ جی سیریز کے سیکٹرز بلخصوص سری نگر ہائی وے سے متصل رہائشی و کمرشل سیکٹرز انڈرآبزرویشن ہیں جہاں پولیس اور سی ٹی ڈی مل کر کرائے داروں اور رہائیشیوں کا ڈیٹا اکٹھے کرر ہے ہیں ۔ صدر اکرا صغیر چوہدری نے بیٹ رپورٹرز کو برابری کی سطح پر مختلف آفیشل ایونٹس میں نظر انداز کیا جاتا ہے جس پر ایس ایس پی آپریشن نے فوری نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ آئیندہ تمام بیٹ رپورٹرز کو مدعو کیا جائے گا۔ ایس ایس پی جمیل ملک نے شہر میں کرائم کی بڑھتی شرح کو آبادی میں بے تحاشا اضافہ اور بے روزگاری قرار دیا ہے ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں تھانوں کی تعداد بڑھ کر 27 ہوچکی ہے لیکن آپریشنز ڈویژن کی نفری صرف تین ہزار ہے جو کہ ناکافی ہے اس میں اضافے کی اشد ضرورت ہے ۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com