ایس ایس پی آپریشنز کیپٹن (ر) محمد عامر خان نیازی کا پنجاب کانسٹیبلری بٹالین 2 روات کا دورہ
ایس ایس پی آپریشنز کیپٹن (ر) محمد عامر خان نیازی کا پنجاب کانسٹیبلری بٹالین 2 روات کا دورہ، پولیس افسران و جوانوں سے خطاب، آئی جی پنجاب کے ویژن کے مطابق افسران و اہلکاروں کی ویلفیئر کے پیش نظر ان کے مسائل دریافت کیے اور متعلقہ افسران کو ضروری ہدایات دیں۔تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی آپریشنز کیپٹن (ر) محمد عامر خان نیازی نے پنجاب کانسٹیبلری بٹالین 2 روات کا دورہ کیا، ایس ایس پی آپریشنز کیپٹن (ر) محمد عامر خان نیازی نے پولیس افسران و جوانوں سے ملے اوران سے خطاب کیا، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے ویژن کے مطابق افسران و اہلکاروں کی ویلفیئر کے پیش نظر ان کے مسائل دریافت کیے اور متعلقہ افسران کو ضروری ہدایات دیں،ایس ایس پی آپریشنز کا کہناتھاکہ فور س کی ویلفیئر اولین ترجیح ہے جس کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔