LOADING

Type to search

قومی

اسلام آباد(اردو ٹائمز) مشکوک خطوط کی تحقیقات، راولپنڈی میں پوسٹ باکسز کے اطراف بیشتر کیمرے خراب نکلے

سپریم کورٹ اور اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کو مشکوک پاڈر بھرے خطوط ملنے کی تحقیقات جاری ہیں، راولپنڈی میں پوسٹ باکسز کے اطراف موجود بیشتر سی سی ٹی وی کیمرے خراب نکلے۔سب ڈویژنل پوسٹ آفس سیٹلائٹ ٹان کی حدود میں واقع پوسٹ باکسز کا معائنہ جاری ہے، پوسٹ آفس کے تمام عملے کو شامل تفتیش کر لیا گیا ہے، پوسٹ باکسز والے علاقے میں واقع دکانوں اور دفاتر میں کام کرنیوالوں سے بھی تحقیقات جاری ہیں۔

لاہور ہائیکورٹ کے 5 ججز کو مشکوک خطوط راولپنڈی اسلام آباد کے ایڈریس سے بھجوائے گئے، سی ٹی ڈی کی ٹیم تحقیقات کیلئے راولپنڈی اسلام آباد روانہ ہوگئی۔پنجاب فارنزک سائنس ایجنسی کی خطوط سے ملنے والے پاڈر کی جانچ جاری ہے۔واضح رہے کہ لاہور ہائیکورٹ کے ججز کو مشکوک پاڈر سے بھرے خطوط گذشتہ روز ملے تھے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com