اسلام آباد(اردو ٹائمز) ایس ایس پی ٹریفک کا عید الفطر کے موقع پر وفاقی دار الحکومت میں ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے اور شہریوں کے لئے سفری سہولیات فراہم کرنے پرٹریفک پولیس کے افسران و اہلکاروں کو اچھی ڈیوٹی سر انجام دینے پر شاباش اور تعریفی سرٹیفکیٹ دینے کا اعلان
ایس ایس پی ٹریفک کا عید الفطر کے موقع پر وفاقی دار الحکومت میں ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے اور شہریوں کے لئے سفری سہولیات فراہم کرنے پرٹریفک پولیس کے افسران و اہلکاروں کو اچھی ڈیوٹی سر انجام دینے پر شاباش اور تعریفی سرٹیفکیٹ دینے کا اعلان ،عید کے موقع پر اسلام آباد پولیس نے خصوصی ٹریفک پلان تشکیل دیا،شہریوں کے جان ومال کا تحفظ اوربہترین سفری سہولیات فراہم کرنا ہی ہماری عید ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی ٹریفک کے خصوصی احکامات کی روشنی میں اسلام آباد پولیس کی جانب سے عیدالفطر کے موقع پر شہر میں ٹریفک کے نظام کو رواں دواں رکھنے ، شہریوں کو بروقت مدد فراہم کر نے ا ور شہریوں کی سہولت کیلئے بہترین ٹریفک پلان مرتب کیا گیا، جس کے تحت اسلام آباد کی سیر گاہوںاور تفریحی مقامات پر اضافی نفری کو تعینات کیا گیا اور شہریوں کے لئے مشکلات پیدا کرنے والے ون ویلرز کے خلاف 3 روزہ خصوصی مہم کے دوران کاروائی کرتے ہوئے 1,173ون ویلنگ کرنیوالے موٹر سائیکل سواروں کو چالان ٹکٹ جاری کئے گئے جبکہ290 ون ویلرز کے موٹر سائیکلوںکو مختلف تھانہ جات میں بند کیا گیا،مزید 07موٹر سائیکل سواروں کے خلاف مختلف تھانہ جات میں ایف آئی آرز کا اندراج بھی کیا گیا، اس موقع پر اچھی ڈیوٹی سرانجام دینے والے افسران و اہلکاروں کو ایس ایس پی ٹریفک کی جانب سے شاباش دی گئی اور ان کی حوصلہ افزائی کے لئے انہیں تعریفی اسناد اور انعامات دینے کا بھی اعلان کیاگیا ہے، اس موقع پر انہوں نے اسلام آباد پولیس سے تعاون کرنے پر معززشہریوں کا بھی شکریہ ادا کیا۔