LOADING

Type to search

قومی

واشنگٹن(اردو ٹائمز) پاکستان نے موجودہ پروگرام کامیابی سے مکمل کیا، آئی ایم ایف

انٹرنیشنل مانیٹرنگ فنڈ ( آئی ایم ایف) کا کہنا ہے کہ پاکستان نے موجودہ پروگرام کامیابی سے مکمل کیا۔

آئی ایم ایف کی چیف کرسٹالینا جیورجیوا نے ایک تقریب سے خطاب میں کہا کہ پاکستان نے آئی ایم ایف کے ساتھ اپنا موجودہ پروگرام کامیابی سے مکمل کیا ہے۔ پاکستان کی معیشت میں کچھ بہتری آئی ہے اور ذخائر میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

آئی ایم ایف کی چیف کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اسی راستے پر چلنے کے بارے میں پرعزم ہے اور اس نے فالو اپ پروگرام کے ممکنہ حصول کے لیے آئی ایم ایف سے رابطہ کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کو کچھ اہم مسائل کو حل کرنا ہوگا جیسے کہ ٹیکس بیس ، امیر افراد کس طرح ملکی معیشت میں اپنا حصہ ڈال رہے ہیں، عوامی اخراجات اور سب سے اہم شفاف ماحول فراہم کرنا۔

پاکستان اور آئی ایم ایف میں گزشتہ ماہ 3 بلین ڈالر کے دوسرے اور آخری جائزہ پر اسٹاف لیول معاہدہ ہوا تھا جس کا آئی ایم ایف کا بورڈ رواں ماہ کے آخر میں جائزہ لے گا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com