LOADING

Type to search

قومی

اسلام آباد(اردو ٹائمز) غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی،صدر آصف زرداری کا فوری جنگ بندی کا مطالبہ

صدرِ مملکت آصف زرداری کی جانب سے غزہ میں جاری اسرائیلی بربریت پر اظہار تشویش کرتے ہوئے فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔
گزشتہ روز صدر آصف زرداری اور ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا۔ دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے کو عید الفطر کی مبارکباد دی، آصف زرداری نے ایرانی صدر اور ان کے اہلخانہ کی صحت اور خوشیوں کے لیے بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
اس موقع پر صدر آصف زرداری نے دونوں ممالک کو درپیش سیکیورٹی چیلنجز پر قابو پانے کے لیے معلومات کا تبادلہ بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔ ساتھ ہی دو طرفہ تعاون کو فروغ دینے کے لیے تمام شعبوں میں ساتھ کام جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا۔
ایوانِ صدر اعلامیے کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے گفتگو کے دوران ایرانی صدر کو دورہ پاکستان کی دعوت بھی دی۔
ٹیلیفونک گفتگو کے دوران آصف زرداری نے دمشق میں ایرانی سفارت خانے پر اسرائیلی حملے پر ایرانی قیادت اور سوگوار خاندانوں سے اظہار تعزیت کیا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com