اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے کیس کی سماعت کی۔ چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل خواجہ حارث نے سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کرنے کی استدعا کی۔
وکیل الیکشن کمیشن امجد پرویز نے اعتراض نہیں کیا مؤقف اپنایا اگر یہ وقت مانگ رہے ہیں تو ہمیں کوئی اعتراض نہیں۔ عدالت ٹرائل کورٹ کو کارروائی سے روکنے کا حکم واپس لے۔ اسٹے ختم کر کے ٹرائل کورٹ کو حتمی فیصلہ جاری کرنے سے روک سکتے ہیں۔
وکیل الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ کیس کو چھ ماہ گزر چکے ابھی تک کوئی کارروائی نہیں ہو سکی۔ ٹرائل کورٹ کو کیس کی کارروائی آگے بڑھانے کی اجازت دی جائے۔ عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل کی استدعا پر سماعت 14 جون تک ملتوی کر دی۔