LOADING

Type to search

بزنس نیوز قومی قومی خبریں

آئندہ بجٹ میں 700 ارب سے زائد کے نئے ٹیکسز عائد کرنے کا فیصلہ

 آئندہ مالی سال کے بجٹ میں 700 ارب سے زائد کے نئے ٹیکسز عائد کیے جائیں گے، آئی ایم ایف کی مشاورت سے ایف بی آر کیلئے آئندہ مالی سال کیلئے 9200 ارب ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

ایف بی آر رواں مالی سال کی نسبت آئندہ مالی سال 19 سو ارب اضافی اکٹھے کرے گا، نان فائلرز کیلئے میوچل فنڈز، رئیل انویسٹمنٹ ٹرسٹ پر 30 فیصد سے زائد ٹیکس لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

فنانس بل تیار کر لیا گیا جس کے مطابق بجٹ میں درآمدی لگژری اشیاء پر ودہولڈنگ ٹیکس کو بڑھایا جائے گا، پراپرٹی سیکٹر کی لین دین کرنے والے نان فائلرز کیلئے ودہولڈنگ ٹیکس دوگنا کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اسی طرح نان فائلرز کیلئے پرائز بانڈز کی خرید و فروخت کرنے والوں پر ودہولڈنگ ٹیکس بڑھایا جائے گا، پلاٹ کی خریدوفروخت پر ودہولڈنگ ٹیکس نان فائلرز کیلئے دوگنی ہو گی۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com