سوات :مینگورہ سبزی منڈی کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ، 2پولیس اہلکار شہید
پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں اہلکار معمول کی ڈیوٹی پر تعینات تھے کہ نامعلوم افراد نے ان پر فائرنگ کردی، دونوں اہلکاروں کے سروں پر گولیاں لگیں، واقعے میں ایک راہ گیر بھی زخمی ہوا ہے۔
خیبرپختونخوا پولیس کے مطابق شہید ہونے والے اہلکاروں میں کانسٹیبل اشرف علی اور کانسٹیبل عمرا خان شامل ہیں ۔
سوات مینگورہ میں نا معلوم شرپسندوں کی فائرنگ سے کانسٹیبل اشرف علی اور کانسٹیبل عمرا خان شہادت کے عظیم مرتبے پر فائز ہو گئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے میں تین حملہ آور ملوث ہیں، علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا، ملزمان کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرکے تلاش شروع کردی گئی۔
پولیس نے جاں بحق افراد کی لاشیں پوسٹ مارٹم اور زخمی کو طبی امداد کیلئے سیدو شریف ہسپتال منتقل کردیا ہے۔