LOADING

Type to search

بزنس نیوز

برآمدات میں کمی، جی ڈی پی گروتھ 0.29 فیصد رہی، اسحاق ڈار

رواں مالی سال کا اقتصادی جائزہ پیش کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ 2013ء میں اقتدارسنبھالا تو 20، 20 گھنٹے لوڈشیڈنگ ہوتی تھی، یہ بڑا مشکل چیلنج والا سال تھا، بجٹ چیلنجز پر قابو پانے اور عوام کے معیار زندگی کو بہتر بنانے میں مددگار ثابت ہوگا۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ موجودہ حکومت معاشی استحکام کے لیے کوشاں ہے، رواں مالی سال فی کس آمدن ایک ہزار 568 ڈالر رہی، اگلے مالی سال کے لیے پانچ اہداف مقرر کیے گئے ہیں، روڈ میپ بھی تیار کر لیا، کسان پیکیج، صنعتوں اور آئی ٹی کے شعبوں کی ترقی کو ترجیح دی جائے گی، ترقیاتی پروگرام میں برآمدات، توانائی اور ماحولیات کو فروغ دیا جائے گا۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ حکومت نے مجموعی معاشی حالات کو بہتر بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے، ہم نے ترقی کی سپیڈ کو تیز کرنا ہے، اس وقت ہم ای پاکستان اور امپاورمنٹ پر بھی کام کر رہے ہیں، معاشی استحکام کا حصول اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com