ٹیچنگ ہسپتالوں میں حفظان صحت کے معیاراور بیماریوں کی تشخیص کیلئے ٹیسٹ کے طریقہ کار کو بہتر بنایا جائے گا
نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے ٹیچنگ ہسپتالوں کے ویسٹ کو سائنسی بنیادوں پر تلف کرنے کیلئے پی کے ایل آئی کو ذمہ داری سونپنے کی اصولی منظوری دے دی
پی کے ایل آئی انتظامیہ کو دیگر ہسپتالوں کا ویسٹ تلف کرنے اور استعدادکار میں اضافے کا پلان مرتب کرنے کی ہدایت
دیگرہسپتالوں کا ویسٹ تلف کرنے کیلئے پی کے ایل آئی میں ضروری مشینری اور افرادی قوت کا انتظام کیا جائے گا
ٹیچنگ ہسپتالوں میں تقریباً 50 بنیادی ٹیسٹوں کے علاوہ دیگر ٹیسٹو ں کو پی کے ایل آئی کی لیبز سے کرانے کا نظام وضع کرنے کی ہدایت
پی کے ایل آئی انتظامیہ محکمہ صحت کے حکام کے ساتھ ملکر اس سلسلے میں مربوط اورموثر نظام وضع کرے۔محسن نقوی
پی کے ایل آئی انتظامیہ کو نرسوں کی معیاری تعلیم وتربیت کے لئے نرسنگ سکول جلد ازجلد فعال کرنے کی ہدایت