LOADING

Type to search

قومی قومی خبریں

پانچ افراد نے بیٹے کے قتل سے متعلق دعوے کیے،ان سے ثبوت اکٹھے کیے جائیں، ارشد شریف کی والدہ کی درخواست

صحافی ارشد شریف شہید کی والدہ نے چیف جسٹس عمر عطا بندیال کو درخواست دی ہے کہ عمران خان، سلمان اقبال، فیصل واوڈا، مراد سعید اور عمران ریاض کو ارشد شریف قتل کیس میں شامل تفتیش کیا جائے۔
تفصیلات کے مطابق ارشد شریف کی والدہ نے عمران خان ،فیصل واڈا ،سلمان اقبال مراد سعید ،عمران ریاض کو شامل تفتیش کرنے کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی ،
درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ ارشد شریف کے قتل سے متعلق ان تمام افراد سے شواہد حاصل کئے جائیں ،
ارشد شریف کی والدہ نے متفرق درخواست سپریم کورٹ میں جمع کروا دی ،
ارشد شریف کی والدہ کا کہنا تھا کہ مقدمہ کی حساسیت اور اہمیت کے پیش نظر سپریم کورٹ کے اقدام کو سراہتی ہوں ،
ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات پاکستان میں ہونے والی سازش سے شروع کی جائیں ،کئی افراد نے ارشد شریف کے قتل کی سازش بارے جاننے کا دعوی کیا ہے ،
ارشد شریف کی والدہ کا کہنا تھا کہ فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی رپورٹ اور نہ جے آئی ٹی رپورٹ فراہم کی گئی

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com