جہانگیر ترین سے سابق ایم پی اے و صوبائی وزیر چوہدری محمد اخلاق نے ملاقات کی ،ملاقات جہانگیر ترین کی لاہور رہائش گاہ پر ہوئی ۔
ذرائع کے مطابق چوہدری اخلاق نے استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا ،
چوہدری اخلاق کا تعلق سیالکوٹ سے ہے،
جہانگیر ترین نے چوہدری اخلاق کو اپنی پارٹی میں شمولیت پر خوش آمدید کہا ۔
چوہدری اخلاق نے کہا کہ جہانگیر ترین کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتا ہوں،
اس موقع پر عون چوہدری بھی موجود تھے