LOADING

Type to search

قومی قومی خبریں

جہانگیر ترین کی پارٹی کا جھنڈا فائنل کر دیا گیا

جہانگیر ترین نے گزشتہ روز علیم خان کی جانب سے عشاءیہ پر استحکام پاکستان کے نام سے نئی سیاسی جماعت کے قیام کا اعلان کردیا، جس میں پی ٹی آئی کے 100 سے زائد سابق اراکین قومی اسمبلی و رہنما شامل ہوئے ۔
تفصیلات کے مطابق جہانگیر ترین کی پارٹی کا جھنڈا فائنل کر دیا گیا ۔استحکام پاکستان پارٹی کا جھنڈا تین رنگ پر مشتمل ہے ۔سبز سفید اور سرخ رنگ کا جھنڈا ہوگا ۔استحکام پاکستان پارٹی کا منشور تعمیر ، ترقی اور خوشحالی ہوگا۔
واضح رہے پی ٹی آئی کے 100 کے قریب سابق اراکین قومی و صوبائی اسمبلی نے جہانگیر ترین کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے نئی جماعت میں شمولیت اختیار کی۔
شمولیت کرنے والوں میں سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل، سابق وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی، سابق وفاقی وزیر عامر کیانی، فردوس عاشق اعوان، محمود مولوی، فیاض الحسن چوہان، مراد راس اور جے پرکاش نے شمولیت کا اعلان کیا۔
علاوہ ازیں فاٹا سے جی جی جمال، اجمل وزیر، پنجاب سے نعمان لنگڑیال اور نوریز شکور نے بھی شمولیت اختیار کی ہے

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com