کرائم فائٹر ایس ایچ او تھانہ نیوٹاؤن راجہ اعزاز عظیم کا منشیات سپلائرز کیخلاف گھیرا تنگ
۔ جڑواں شہروں میں منشیات کا بڑا سپلائر خرم دادا گرفتار،ساڑھے تین کلو کے قریب چرس برآمد، منشیات سپلائر خرم عرف دادا قبل ازیں منشیات کے متعدد مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ہے، منشیات سپلائر راولپنڈی پولیس کو مطلوب تھا۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او نیوٹاؤن نے ہمراہ پولیس ٹیم کارروائی کرتے ہوئے جڑواں شہروں میں منشیات کا بڑے سپلائر خرم دادا کو گرفتار کرلیا،ملزم سے ساڑھے تین کلو کے قریب چرس برآمد ہوئی،ابتدائی تفتیش میں ملزم نے تعلیمی اداروں اور جڑواں شہروں کے بیشتر علاقوں میں منشیات سپلائی کرنے کا انکشاف کیا ہے، منشیات سپلائر خرم عرف دادا قبل ازیں منشیات کے متعدد مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ہے، منشیات سپلائر کو گرفتار کرکے منشیات برآمد کرنے پر ایس پی راول فیصل سلیم نے ایس ڈی پی او نیوٹاؤن اور نیوٹاؤن پولیس کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ ملزم کے ساتھیوں کو بھی گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لائیں گے۔