LOADING

Type to search

قومی قومی خبریں

نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت اجلاس، سانحہ 9 مئی کے واقعات میں ملوث شرپسندوں کے خلاف قانونی کارروائیوں کا جائزہ لیاگیا

شرپسندوں کے خلاف پراسیکیوشن کے عمل پر پیش رفت کابھی غور کیا گیا
9مئی کے واقعات میں ملوث مزید1163شرپسندوں کا ڈیٹا بیس مل گیا
سائنٹیفک انداز سے1163شرپسندوں کی شناخت کا عمل شروع
نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کا مفرور شرپسندوں کی جلد گرفتاری یقینی بنانے کا حکم
تمام ضروری وسائل بروئے کار لاکرمفرور شرپسندوں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔محسن نقوی
آخری شرپسند کی گرفتاری تک ان کا تعاقب جاری رکھا جائے۔محسن نقوی
کسی شرپسند سے کوئی رعایت نہیں ہوگی۔ محسن نقوی
شرپسندوں اورانہیں اکسانے والوں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا۔ محسن نقوی
شرپسندوں کے خلاف پراسیکیوشن کو مزید موثر انداز میں آگے بڑھانے کا فیصلہ
پولیس اورپراسیکیوشن کو بہترین کوآرڈینیشن کے ساتھ کیسوں کی پیروی کی ہدایت
کسی گناہ گار کو چھوڑنا نہیں اور بے گناہ کو پکڑنا نہیں۔محسن نقوی
انسپکٹرجنرل پولیس نے شرپسندوں کی گرفتاریوں،تفتیش اورمقدمات پر ہونے والی پیش رفت کے بارے میں بریفنگ دی
صوبائی وزیر اطلاعات عامر میر،انسپکٹر جنرل پولیس، ایڈیشنل چیف سیکرٹری،ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ، سی سی پی او لاہور، سیکرٹری قانون، سیکرٹری پراسیکیوشن،ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ، سیکرٹری اطلاعات، ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی، آئی جی جیل خانہ جات اور متعلقہ حکام کی اجلاس میں شرکت
چیف سیکرٹری،ملتان،راولپنڈی، فیصل آباد اور سرگودھا کے کمشنرز اور آر پی اوز کی ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com