ریجنل پولیس آٖفیسر راولپنڈی ریجن سید خرم علی کاریجنل دفتر میں کھلی کچہری کا انعقاد
ریجنل پولیس آٖفیسر راولپنڈی ریجن سید خرم علی کاریجنل دفتر میں کھلی کچہری کا انعقاد،کھلی کچہری میں شہریوں کی درخواستوں پر متعلقہ افسران کو فوری انکوائری وکارروائی کے بعد مقررہ ٹائم فریم میں رپورٹ بھجوانے کے احکامات جاری کیے گئے۔شہریوں کوتھانہ کی سطح پر فوری انصاف کی فراہمی کے لیے مزید بہتری کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں، آر پی او سید خرم علی
تفصیلات کے مطابق ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی ریجن سید خرم علی نے ریجنل دفتر میں اوپن ڈورپالیسی کے تحت کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔ کھلی کچہری میں راولپنڈی ریجن کے اضلاع سے آئے شہریوں نے آر پی او کو اپنی شکایات کے ازالے کے لیے درخواستیں پیش کیں، کھلی کچہری میں محمد طاہر سکنہ کراچی نے تھانہ مری میں درج مقدمہ کی انکوائری کی درخواست پیش کی جس پرایس ایس پی انوسٹی گیشن کو فوری انکوائری کے لیے احکامات جاری کیے گئے،اویس سکنہ راولپنڈی نے تھانہ دھمیال میں درج مقدمہ کی انکوائری کے لیے درخواست پیش کی جس پر آر پی او نے ایس ڈی پی او صدر راولپنڈی کو مزید کارروائی کے احکامات جاری کیے،محمد لقمان سکنہ واہ کینٹ نے تھانہ صدر واہ میں درج مقدمہ کی تبدیلی تفتیش کے لیے درخواست پیش کی جس پر آ رپی او نے ایس ایس پی ریجنل انوسٹی گیشن برانچ کو مزید کارروائی کے احکامات جاری کیے، دیگر متفرق نوعیت کی درخواستوں پر متعلقہ افسران کو فوری انکوائری و کارروائی کے بعد مقررہ ٹائم فریم میں رپورٹ بھجوانے کے احکامات جاری کیے گئے۔ آر پی او نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ شہریوں کوتھانہ کی سطح پر فوری انصاف کی فراہمی کے لیے مزید بہتری کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں۔