ایس ایچ او صدربیرونی عبدالعزیز کی ہمراہ پولیس ٹیم اہم کاروائی،پولیس سے مزاحمت کرنے والے تین ملزمان گرفتار
ایس ایچ او صدربیرونی عبدالعزیز کی ہمراہ پولیس ٹیم اہم کاروائی،پولیس سے مزاحمت کرنے والے تین ملزمان گرفتار،ملزمان سے کلاشنکوف، رائفل ایم16، 02 پسٹلز،میگزینز، گولیاں اور جعلی نمبر پلیٹیں برآمد۔ تفصیلات کے مطابق صدر بیرونی پولیس نے مشکوک گاڑی کو روکا تو ملزمان نے پولیس سے مزاحمت شروع کر دی، پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے مزاحمت کرنے والے تین ملزمان کو گرفتار کرلیا،گرفتار ملزمان کی شناخت دانیال، ہلال اور عبدالواحد کے ناموں سے ہوئی، ملزمان سے کلاشنکوف، رائفل ایم16، 02 پسٹلز،میگزینز، گولیاں اور جعلی نمبر پلیٹیں برآمدہوئیں،ملزمان کے زیر استعمال گاڑی فارچونر بھی قبضہ پولیس میں لی گئی،ملزمان کی گرفتاری پر ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر نے صدربیرونی پولیس کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ قانون کی رٹ کو چیلنج کرنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے، ملزمان کو قرارواقعی سزا دلوائی جائے گی۔