کندھ کوٹ میں ڈاکوؤں راج کندھ کوٹ ۔ گھوٹکی پل کی تعمیراتی کام بند
کندھ کوٹ میں ڈاکوؤں راج کندھ کوٹ ۔ گھوٹکی پل کی تعمیراتی کام بند ۔ سامان واپس منتقل ۔ پل کے سیکورٹی کے لیئے مختلف پولیس پیکٹ اور کیمپ پر ڈاکوں کے حملوں کی وجہ سے سچل کمپنی نے پل کے تعمیراتی کام کو بند کردیا ہے ۔ جبکہ ایک ہفتہ قبل ڈاکوؤں نے پل پر کام کرنے والے تین ملازمین کو ڈاکوؤں نے اغوا کرلیا تھا اور ڈاکوؤں نے ملازمین کی رہائی کیلئے پل انتظامیہ سے ایک کروڑ روپے تاوان طلب کیا ہے ۔ انتظامیہ نے سیکورٹی خدشات کے باعث پل کے تعمیراتی کام کو بند کرکے سامان واپس منتقل کردیا ہے ۔ ڈاکوؤں کے باعث میگا پروجیکٹ کندھ کوٹ گھوٹکی پل تعمیراتی کام التوا کے شکار ہو گئے ہیں پل انتظامیہ نے کہا ہے کہ ۔ جب تک کچے میں ڈاکووٴں کا خاتمہ نہیں ہوگا پل کی تعمیراتی کام نہیں کرینگے ۔