کوشش ہے ورلڈکپ جیتیں، ٹیسٹ چیمپئن شپ کا اگلا فائنل کھیلنا ہدف ہے: ہیڈ کوچ پاکستان کرکٹ ٹیم
اسپن بولرز کا اسپیشلائزڈ کیمپ لاہور میں شروع ہو گیا جب کہ کھلاڑیوں نے ایل سی سی اے میں ٹرینگ کا آغازکردیا۔
کیمپ میں بیٹرز کو بھی مدعو کیاگیا جن کی مختلف سیشنز میں ٹریننگ ہوگی، کیمپ میں فخرزمان اور عابد علی کو بھی شامل کیا گیا ہے۔
تاہم اسپن بولرز کی کوچنگ کےلیے این سی اےکےکوچزموجود ہیں۔
اس حوالے سے پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ گرانٹ بریڈ برن کا کہنا ہے کہ شدید گرمی کے باوجود کھلاڑی کیمپ میں شامل ہیں،کیمپ کی بدولت کھلاڑی اپنی صلاحتیوں کو بہترکرسکیں گے۔
انہوں نے کہا کہ اسپنرز کا کیمپ ہے،کوشش ہوگی اچھےاسپنرز سامنےآئیں،ہم تینوں فارمیٹ میں اچھی کارکردگی دکھانا چاہتےہیں،کوشش ہے کہ ورلڈ کپ جیتیں، ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا اگلا فائنل کھیلنا ہدف ہے۔
ہیڈ کوچ کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنی کرکٹ کو ہرشعبےمیں بہترکرنا ہوگا،اس کیمپ میں بیٹرزکواسپنرز کو اچھے طریقےسےکھیلنےکاموقع ملےگا،عابد علی اچھا کھلاڑی ہے،ٹیسٹ کرکٹ میں ایورج بہترین ہے۔