ایشیا کپ سے متعلق بات کرنی چاہیے اگر پاک بھارت میچ نہ ہو تو مزہ نہیں، یونس خان
کراچی : سابق کپتان یونس خان کا کہنا ہے کہ ایشیا کپ سے متعلق سب کو بیٹھ کر بات کرنی چاہیے اگر پاک بھارت میچز نہیں ہوں گے تو کرکٹ میں کوئی مزہ نہیں ہے۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق کپتان یونس خان نے کہا کہ مینٹور کو گراؤنڈ میں ہونا چاہیے اسی لیے میں کلب کرکٹ کھیلتا ہوں تاکہ نوجوانوں کو تجربہ دے سکوں، بڑی ٹیمیں ابھی بھی ٹیسٹ کرکٹ کھیل رہی ہیں۔
انہوں نےکہا کہ ایشیا کپ سے متعلق سب کو بیٹھ کر بات کرنی چاہیے، اگربات نہیں کریں گے تو مسئلہ حل نہیں ہوگا۔
سابق کپتان نے مزید کہا کہ اگر پاک بھارت میچز نہیں ہوں گے تو کرکٹ میں کوئی مزہ نہیں ہے، اگر پاکستان اور بھارت کھیلتے ہیں تو سب کو فائدہ ہوگا۔