راولپنڈی(اردو ٹائمز) ڈی جی آرڈی کنزہ _مرتضیٰ نے عوام کی سہولت کیلئے نئی ٹرانسفر ایپلیکیشن کا آغاز کر ۔
آرڈی اے میں آن لائن رہائشی و کمرشل بلڈنگز کی ٹرانسفر کا آغاز کیا گیا
راولپنڈی( ) ڈائریکٹر جنرل راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کنزہ مرتضیٰ نے عوام کی سہولت کیلئے آر ڈی اے میں نئی ٹرانسفر ایپلیکیشن کا آغاز کر دیا ہے۔ اس حوالے سے ڈی جی آرڈی اے کی صدارت میں کانفرنس روم آرڈی اے میں اجلاس منعقد ہوا۔ ڈی جی آرڈی اے نے کہا شہری آرڈی اے سے RIT سکیموں میں جائیداوں کی آن لائن ٹرانسفر کی منظوری کروا سکیں گے۔ منتقلی کی منظوری کی درخواست، پراسسنگ، نقشہ اپ لوڈ اور چالان سب آن لائن ہوگا۔ ڈی جی آر ڈی اے نے کہا وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر آر ڈی اے میں ڈیجیٹل ریفارمز کا سلسلہ جاری ہے۔ آرڈی اے میں فائل کلچر کو ختم کیاجا رہا ہے۔ انہوں نے کہا آئی ٹی بیسڈ ریفارمز سے شہریوں کو ایجنٹ مافیا اور کرپشن سے نجات ملے گی۔ انہوں نے مزید کہا اس سے راولپنڈی شہر میں اراضی کے استعمال اور جائیداد کی منتقلی کی منظوری سے متعلق مسائل حل ہو رہے ہیں۔ اجلاس میں پنجاب اربن لینڈ سسٹم انہیسمنٹ پروگرام (پلس) افسران اور آرڈی اے افسران نے شرکت کی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔