راولپنڈی(اردو ٹائمز) ایس ایچ او تھانہ بنی راجہ حسنین کی ہمراہ پولیس ٹیم کاروائی، 02 رکنی بائیک لفٹر گینگ گرفتار
راولپنڈی ( ) ایس ایچ او تھانہ بنی راجہ حسنین کی ہمراہ پولیس ٹیم کاروائی، 02 رکنی بائیک لفٹر گینگ گرفتار، 04 مسروقہ موٹرسائیکل اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد۔تفصیلات کے مطابق بنی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے 02 رکنی بائیک لفٹر گینگ کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان میں گینگ کا سرغنہ نصیر اور عبد الرحمٰن شامل ہیں، ملزمان سے 04 مسروقہ موٹرسائیکل اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمدہوا، ایس پی راول محمد حسیب راجہ نے ایس ایچ او بنی اور ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہاکہ ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔