LOADING

Type to search

قومی خبریں

راولپنڈی(اردو ٹائمز) چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی بینش فاطمہ کا گرلز گائیڈ ہاؤس راولپنڈی کا دورہ

گرلز گائیڈ ہاؤس راولپنڈی میں ویمن آن ویلز پروگرام کا آغاز کر دیا گیا ۔ ٹریفک پولیس

ویمن آن ویلز پروگرام کے تحت 25 گرلز گائیڈ مستفید ہوں گی ۔ سی ٹی او بینش فاطمہ
گرلز گائیڈ کے لیے یہ پروگرام ان کے اپنے ادارے میں ہی ٹریفک پولیس کی جانب سے شروع کیا جا رھا ھے ( سی ٹی او بینش فاطمہ)
ڈاکٹر سائرہ مفتی ریجنل گرلز گائیڈ کمشنر نے سی ٹی او راولپنڈی بینش فاطمہ کا استقبال کیا اور گائیڈز نے پھولوں کا گلدستہ پیش کیا ۔
سی ٹی او راولپنڈی نے فیتہ کاٹ کر ویمن آن ویلز پروگرام کا باقاعدہ افتتاح کیا ،
ویمن آن ویلز پروگرام کے تحت 25 گرلز گائیڈ مستفید ہوں گی، سی ٹی او بینش فاطمہ
سکوٹی کی ٹریننگ دینے کے لیے لیڈی ٹریفک اسسٹنٹ انسٹرکٹرز کا انتخاب کیا گیا ہے ،سی ٹی او
ہمارا مقصد زیادہ سے زیادہ خواتین کو ویمن آن ویلز پروگرام کے ذریعےخودمختار بنانا ہے،سی ٹی او بینش فاطمہ
موجودہ دور میں بیٹے اور بیٹی میں کسی قسم کا کوئی فرق نہیں ہے (سی ٹی او بینش فاطمہ )
اگر بچیاں خود مختار ہوں گی تو والدین پر بوجھ نہیں ہو گا ، سی ٹی او بینش فاطمہ
ٹریفک پولیس نے گرلز گائیڈ ھاؤس میں ہی یہ پروگرام شروع کروایا ہے تا کہ انھیں ٹریفک ٹریننگ انسٹیٹیوٹ جانے اور واپس آنے میں کوئی مشکلات پیش نہ آ سکیں (سی ٹی او بینش فاطمہ )
سکوٹی کی ڈرائیونگ ٹریننگ مکمل ہونے پر بچیوں کو ٹریفک پولیس کی شٹل سروس کے ذریعے ٹریفک ہیڈکوارٹرز لایا جائے گا ۔ سی ٹی او بینش فاطمہ ۔ بچیوں کو قلیل وقت میں ڈرائیونگ لائسنس جاری کیے جائیں گے تاکہ لائسنس ہولڈر ڈرائیورز ہی روڈ پر سکوٹی چلا سکیں ( سی ٹی او )
بچیوں کی سہولت کے لیے سی ٹی او بینش فاطمہ نے ان کی ٹریننگ فیس میں بھی 50 فیصد کی کمی کر دی ہے ۔
بچیوں کی رجسٹریشن بھی ان ہی کے انسٹیٹیوٹ میں کی گئی ھے ( سی ٹی او )
راولپنڈی و گردونواح کی خواتین اساتذہ جو گاڑی یا موٹر سائیکل کی ٹریننگ حاصل کرنا چاہیں وہ ہمارے ٹرینگ انسٹیوٹ سے رابطہ کر سکتی ہیں ۔ (سی ٹی او )
ان کو بھی فیس میں خصوصی رعایت دی جائے گی۔ سی ٹی او

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com