LOADING

Type to search

کرائم نیوز

راولپنڈی(اردو ٹائمز) رتہ امرال پولیس کی کاروائی،ڈکیتی اور موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں مطلوب ٹاٹا گینگ کے دو ملزمان گرفتار

راولپنڈی ( ) رتہ امرال پولیس کی کاروائی،ڈکیتی اور موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں مطلوب ٹاٹا گینگ کے دو ملزمان گرفتار، ملزمان سے چند روز قبل چھینے گئے دو آئی فونز اور رقم 36 ہزار برآمد،ملزمان سے مسروقہ موٹر سائیکل اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد ہوا۔تفصیلات کے مطابق رتہ امرال پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ڈکیتی اور موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں مطلوب ٹاٹا گینگ کے 02 ملزمان کو گرفتار کرلیا،گرفتار ملزمان میں گینگ کا سرغنہ سلیمان عرف ٹاٹا اور عبد الوہاب شامل ہیں،ملزمان سے چند روز قبل چھینے گئے دو آئی فونز اور رقم 36 ہزار برآمد،ملزمان سے مسروقہ موٹر سائیکل اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد ہوا، ملزمان گن پوائنٹ پر شہریوں سے موبائل اور پیسے چھینتے تھے،ملزمان کو شناخت پریڈ کے لیے جیل بھجوایا جا رہا ہے جسکے بعد مزید اہم انکشافات متوقع ہیں،ملزمان کے ساتھیوں سہولت کاروں کی گرفتاری کا تحرک جاری ہے،ایس پی راول محمد حسیب راجہ نے ایس ڈی پی او سٹی اور پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ منظم و متحرک گینگز کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com