راولپنڈی(اردو ٹائمز) جاتلی پولیس کی اہم کارروائی،02 ہفتہ قبل گھر میں شہری کے قتل کا معمہ حل
راولپنڈی ( )جاتلی پولیس کی اہم کارروائی،02 ہفتہ قبل گھر میں شہری کے قتل کا معمہ حل، مقتول شکیل کی اہلیہ، سوتیلے بیٹے اور بیٹی ملوث نکلے، ملزمان نے باقاعدہ منصوبہ بندی کر کے مقتول کو قتل کیا اور نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کروایا، جاتلی پولیس نے تفتیش کرتے ہوئے اصل حقائق کو آشکار کیا۔تفصیلات کے مطابق جاتلی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 02 ہفتہ قبل گھر میں شہری کے قتل کا معمہ حل کردیا، مقتول شکیل کی اہلیہ، سوتیلے بیٹے اور بیٹی ملوث نکلے، گرفتار ملزمان میں مقتول کی اہلیہ یاسمین، سوتیلی بیٹی ماریہ اور سوتیلے بیٹے حمزہ اور یوسف شامل ہیں،ملزمان نے باقاعدہ منصوبہ بندی کر کے مقتول کو قتل کیا اور نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کروایا، جاتلی پولیس نے تفتیش کرتے ہوئے اصل حقائق کو آشکار کیا، ملزمان نے تفتیش کے دوران قتل کا انکشاف کیا، قتل کے مقدمہ میں ملزمان کی گرفتاری پر ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر نے ایس ڈی پی او گوجرخان اور جاتلی پولیس کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوانے کے لئے تمام قانونی تقاضے پورے کئے جائیں گے، ملزم کتنا بھی شاطر ہو قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتا۔