راولپنڈی(اردو ٹائمز) ایس ایچ او روات زاہد ظہور کی زیرنگرانی پولیس ٹیم کی کاروائی
راولپنڈی ( )ایس ایچ او روات زاہد ظہور کی زیرنگرانی پولیس ٹیم کی کاروائی، ناجائز اسلحہ رکھنے والے 04 ملزمان گرفتار،ملزمان سے 04 کلا شنکوف، میگزینیں اور گولیاں برآمد ہوئیں۔تفصیلات کے مطابق روات پولیس عبدالمقدم سب انسپکٹر ۔ وسیم سرور اے ایس آئی نے ہمراہ ٹیم کاروائی کرتے ہوئے ناجائز اسلحہ رکھنے والے 04 ملزمان کو گرفتار کرلیا،گرفتار ملزمان کی شناخت بشیر، لقمان، عمیر اور سبز علی کے ناموں سے ہوئی،ملزمان سے 04 کلا شنکوف، میگزینیں اور گولیاں برآمد ہوئیں،ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر کا کہنا تھاکہ ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف بھرپور کاروائیاں جاری ہیں۔