رحیم یارخان(اردو ٹائمز)سابق رکن پنجاب اسمبلی و سٹی صدر پاکستان مسلم لیگ ن چوہدری محمد عمر جعفر نے حلقہ پی پی 262کی مختلف یونین کونسلوں کا دورہ کیا
رحیم یارخان(10 اکتوبر 2024ء)
سابق رکن پنجاب اسمبلی و سٹی صدر پاکستان مسلم لیگ ن چوہدری محمد عمر جعفر نے حلقہ پی پی 262کی مختلف یونین کونسلوں کا دورہ کیا،حلقہ میں وفات پانیوالے شخصیات سے لواحقین گھروں میں جاکر اظہار تعزیت کیا اور مرحومین کی مغفرت اور بلندی درجات کیلئے فاتح خوانی کی اور حلقہ کی سیاسی سماجی شخصیات اور عمائدین حلقہ سے ملاقاتیں کیں مسائل سنے اور انہیں ترجیحی بنیادوں پر حل کروانے کی یقین دہانی بھی کروائی۔اس موقع پر حلقہ عمائدین اور عوام سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری محمد عمر جعفر نے کہا کہ حلقہ کے عوام کی خدمت کرنا اور انکے مسائل حل کرنا میری اولین ترجیح ہے،حلقہ کو بنیادوں سہولتوں سے آراستہ کرنے کیلئے پنجاب حکومت سے فنڈز منظور کروائے جا رہے ہیں تاکہ حلقہ میں ترقیاتی کام کروائے جا سکے اور عوامی مسائل کو انکے دہلیز پر حل کیا جا سکے،انہوں نے کہا کہ ہمت کارڈکا اجراء کرکے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے خصوصی افراد اور ان کے لواحقین کے زخموں پر مرہم رکھا ہے، ہمت کارڈ کی بدولت جسمانی معذوری کے شکار ایسے افراد جو کام کرنے کی صلاحیت سے محروم ہیں ،ان کیلئے حکومت پنجاب مستقل وظائف بذریعہ اے ٹی ایم کارڈ فراہم کر رہی ہے،انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت پنجاب کے عوام کو ریلیف فراہم کرنے اور انکے مسائل انکی دہلیز پر حل کرنے کیلئے کوشاں ہیں،انشاء اللہ بہت جلد پنجاب بھر میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی کاوشوں سے بہت تبدیلیاں رونما ہونیوالی ہے جس کے ثمرات عوام تک پہنچیں گے۔