اسلام آباد(اردو ٹائمز) وزیرداخلہ محسن نقوی کی بیرسٹر گوہر کو عمران خان سے ملاقات کی یقین دہانی
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر کو بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کی یقین دہانی کرا دی۔
تفصیلات کے مطابق محسن نقوی نے رات گئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور آج 2 بجے کے بعد بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کی یقین دہانی کرائی۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے صرف بیرسٹر گوہر علی کو انفرادی طور پر ملاقات کی یقین دہانی کرائی ہے۔
ذرائع کے مطابق بیرسٹر گوہر کی جانب سے بانی پی ٹی آئی کے ذاتی معالج کی ملاقات کی درخواست کی گئی تھی، تحریک انصاف نے عمران خان سے ملاقات کیلئے وزارت داخلہ کو درخواست دی تھی۔