LOADING

Type to search

قومی

اسلام آباد(اردو ٹائمز) آئینی ترمیم پر اتفاقِ رائے کیلئے سیاسی قیادت آج پھرسر جوڑ کر بیٹھے گیl

 آئینی ترمیم پر اتفاقِ رائے کے لئے سیاسی قیادت آج پھر سر جوڑ کر بیٹھے گی ۔
پارلیمان کی تشکیل کردہ خصوصی کمیٹی کا اجلاس سید خورشید شاہ کی زیرِ صدارت ہو گا، خصوصی کمیٹی کا اجلاس سہ پہر 3:30 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہو گا۔
اجلاس میں تمام جماعتوں کی جانب سے پیش کردہ آئینی ترمیمی مسودوں کا جائزہ لیا جائے گا، جمیعت علمائے اسلام ف، مسلم لیگ ن ، پاکستان پیپلز پارٹی ، ایم کیو ایم اپنے مسودے پیش کر چکی ہیں جبکہ پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے تاحال آئینی ترمیمی مسودہ پیش نہیں کیا گیا ۔
26ویں آئینی ترمیم پر اتفاقِ رائے کے لئے پارلیمنٹ کی خصوصی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com