ویڈیو: جناح اسپتال کراچی سے نومولود بچی اغوا
اسپتال سے بچی کے اغوا کی سی سی ٹی وی ویڈیو بھی منظر عام پر آگئی ہے، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بچی کو رات 2 بجے کے قریب ایک خاتون لے گئی، خاتون کو اسپتال کے مین گیٹ سے نکلتے دیکھا جاسکتا ہے اور خاتون کے ہاتھ میں بچی بھی دیکھی جاسکتی ہے۔
ایس ایس پی ساؤتھ اسد رضا کے مطابق بچی کی ماں بلدیہ یوسف گوٹھ کی رہائشی ہے، بچی کے والد محمد اسماعیل سے پولیس رابطے میں ہے۔
ایس ایس پی اسد رضا کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی ویڈیو کی مدد سے خاتون کی تلاش جاری ہے۔