LOADING

Type to search

کرائم نیوز

چونیاں: 13 سالہ لڑکی سے 3 ملزمان کی اجتماعی زیادتی

چونیاں کے نواحی گاؤں میں 13 سالہ لڑکی سے اجتماعی زیادتی کا واقعہ پیش آیا ہے۔

پولیس کے مطابق گاؤں کوٹ وٹواں میں 3 نوجوانوں نے 13سالہ لڑکی سے اجتماعی زیادتی کی اور فرار ہوگئے۔

متاثرہ لڑکی کو تشویش ناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، میڈیکل رپورٹ میں زیادتی کی تصدیق ہوئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہےکہ فصلوں میں  چھپے ملزمان نے لڑکی سے اجتماعی زیادتی کی، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) قصور نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے6 رکنی ٹیم بنادی ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com