LOADING

Type to search

قومی قومی خبریں

سی ڈی اے مزدور یونین کے وفد کی دربارعالیہ بلاوڑہ شریف پرحاضری اور سالانہ عرس کی تقریب میں شرکت۔

اسلام آباد ( )سی ڈی اے مزدور یونین (سی بی اے)کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یٰسین اور پاکستان سویٹ ہومز کے سرپرست اعلیٰ زمرد خان کی قیادت میں وفد میں شامل پاکستان سپورٹس بورڈ یونین کے محمد اکرم بھٹی،محمد حمزہ قریشی،مزدور یونین کے عہدیداران راجہ شاکر زمان کیانی،سید مقبول حسین شاہ،نعمان کیانی،ملک محمد اسلم،چوہدری طارق گجر،عمرجھبانہ،مہرافتخارسیال،چوہدری زاہداحمد،ملک رحمان،عرفان کیانی،چوہدری عابد،سردار نسیم ممتاز،چوہدری منیر،عبدالمالک گجر،حافظ محمد عمران،چوہدری ناصرعزیز،شفیق عباسی،گوہر الہیٰ،شریف کھوکھر،فیصل ستی،چوہدری جبران اسلم ودیگر نے دربارعالیہ بلاوڑہ شریف پر حاضری دی،چادرچڑھائی اور ملک و قوم اور خصوصی طورپر سی ڈی اے کی تعمیر و ترقی کے لیے دعا کی،اس موقع پرسی ڈی اے مزدور یونین کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یسیٰن نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اولیاء کرام ہماری زندگی کے لیے مشعل راہ ہیں اور انہی کے بتائے ہوئے اصولوں پر عمل پیراہو کر ہم اچھی زندگی گزار سکتے ہیں

،انھوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کی مہربانی اورانہی بزرگ ہستیوں کے طفیل سی ڈی اے مزدور یونین نے ادارے سے سی ڈی اے ملازمین کو بے شمار مراعات دلوائیں اور انکی فلاح وبہبود کے لیے کام کیا ہے جس کی وجہ سے آج کا مزدور ایک با شعور مزدور اور خوشحال ہواہے اور انکے حالات زندگی میں بہتری آئی ہے،انھوں نے کہا کہ انشاء اللہ آئندہ بھی سی ڈی اے مزدوروں کی خدمت جاری رکھیں گے اور سی ڈی اے کے مزدوروں کے تمام مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کروائیں گے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com