پاکستانی روپے کی قدر میں مزید کمی کا امکان نہیں، فچ
اسلام آباد: عالمی ریٹنگ ایجنسی ’’فِچ‘‘ نے کہا ہے کہ روپے پر دباؤ کم ہونے کی وجہ سے پاکستانی کرنسی کی دوبارہ قدر میں کمی کا امکان نہیں۔
فِچ کے ہانگ کانگ میں مقیم ڈائریکٹر کرسجنیس کرسٹینز نے امریکی خبر رساں ادارے ’’بلومبرگ‘‘ کی ایک ای میل میں کیے گئے سوالات کے جواب میں کہا کہ ہمیں فی الحال پاکستانی روپے کی قدر میں مزید کمی کی توقع نہیں ہے۔
کرسٹینز نے کہا کہ اگرچہ پچھلے کچھ ماہ میں روپیہ بہت مستحکم حالت میں ہے، لیکن سٹیٹ بینک کے ذخائر پر دباؤ برقرار ہے جو روپے کے استحکام کیلئے کم سے کم مداخلت تجویز کرتا ہے۔